نتائج تلاش

  1. حسان خان

    مشن جمعہ نماز

    ان عمدہ تصاویر کو شریکِ محفل کرنے کے لیے شکریہ عسکری صاحب :)
  2. حسان خان

    شکریہ بھائی جان :)

    شکریہ بھائی جان :)
  3. حسان خان

    ترکی اشعار مع اردو ترجمہ

    محمد فضولی کے چند متفرق ترکی اشعار: (عربی فارسی الفاظ سرخ رنگ میں ہیں) Yüz məşəqqət çəksə, kami-dil tapar əncami-kar Hər kimin aləmdə mövlası Şəhi-mərdan оlur اس دنیا میں جس کسی کا بھی مولا شاہِ مرداں علی ہو، وہ چاہے سو طرح کی مشقت جھیلے، لیکن آخرکار اپنے دل کی مراد پا لے گا۔ Xublər...
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    به مقصد راه کم جو از رکوع ای زاهد گمره که بسیار آزمودم تیر کج کم بر نشان افتد (فضولی) اے گمراہ زاہد! اپنے مقصد تک رسائی کے لیے رکوع کے ذریعے راستے کی تلاش کم کرو، کیونکہ میں بہت بار آزما چکا ہوں کہ خمیدہ تیر کم ہی اپنے نشانے پر بیٹھتا ہے۔
  5. حسان خان

    عربی شاعری مع اردو ترجمہ

    بلغ العلیٰ بکماله کشف الدجیٰ بجماله حسنت جمیع خصاله صلّوا علیه وآله (سعدی شیرازی) حضرت محمد (ص) اپنے کمال کی وجہ سے بلندیوں پر پہنچے اور اُنہوں نے اپنے جمال سے (کفر و ضلالت) کی تاریکیوں کو دور کیا۔ اُن کی تمام خصلتیں خوب ہیں۔ اُن پر اور اُن کی آل پر درود بھیجو۔
  6. حسان خان

    حلقہ این اے 1 پشاور سے فیصلہ عوام کا (عاصمہ شیرازی)

    آج یہ پروگرام دیکھ کر تو ایسا لگ رہا ہے کہ ہمارے پشاور کے زندہ دل برادران اس حلقے سے عمران خان کو جتا کر ہی دم لیں گے۔ http://www.zemtv.com/2013/05/09/faisla-awam-ka-halka-na-1-say-peshawar-bol-raha-hai-9th-may-2013/
  7. حسان خان

    تیرانا (البانیہ) میں جشنِ میلادِ پیغمبر کی ایک تقریب

    محترمہ اب میں آگے کیا بات کروں کہ آپ نے ہفت امامی اسماعیلی قرامطہ سے دوازدہ امامی بکتاشیوں/علویوں اور نوربخشیوں کو ملا دیا ہے۔ تینوں گروہوں کا سوائے باطنی اور صوفی تمایلات رکھنے کے سوا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ باقی مجھے اپنے پانچ سال سے جاری شیعہ مذہب و تہذیب کے گہرے مطالعے میں ایسا کچھ...
  8. حسان خان

    تیرانا (البانیہ) میں جشنِ میلادِ پیغمبر کی ایک تقریب

    محترمہ میرے آبائی علاقے محمود آباد میں نوربخشی بلتیوں کی آبادی مقیم ہے، وہیں میری ایک نوربخشی ثقلین حسین سے اچھی دوستی بھی ہوئی تھی، جو میرا ہم جماعت تھا۔ یہ بات میں پوری ذمے داری سے کہہ سکتا ہوں کہ نوربخشی خود کو مسلم ہی سمجھتے اور کہلواتے ہیں۔ محمودآباد کے روڈ پر دسویں محرم کی شب کا مرکزی...
  9. حسان خان

    تیرانا (البانیہ) میں جشنِ میلادِ پیغمبر کی ایک تقریب

    ایسا نہیں ہے۔جن مرکزی دھارے کے مفتیان کی آپ نے بات کی ہے، وہ یقیناً عرب ممالک یا برصغیر کے ہی مفتی ہوں گے، جنہیں فتوے جڑنے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں آتا۔ کیونکہ ترکی اور البانیہ میں تو بکتاشیوں/علویوں کو غیر مسلم نہیں مانا جاتا۔ اس کے علاوہ ایران میں بھی بکتاشیوں کو اچھی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے...
  10. حسان خان

    تیرانا (البانیہ) میں جشنِ میلادِ پیغمبر کی ایک تقریب

    ہاہاہا، وہاں بدعت بریگیڈ نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ بلقان کے مسلمان دینی معاملات میں سعودیہ یا دیگر عرب ممالک کی طرف دیکھنے کے بجائے ترکی کی طرف رخ کرتے ہیں، اس لیے جس طرح کے دین پر ترکی میں عمل کیا جاتا رہا ہے، ویسے ہی دین کی پیروی بلقان کے مسلمان کرتے آئے ہیں۔ پھر ایک وجہ یہ بھی ہے کہ البانیہ...
  11. حسان خان

    تیرانا (البانیہ) میں جشنِ میلادِ پیغمبر کی ایک تقریب

    شاید یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے معاشرے سے آہستہ آہستہ ایک انتہائی خوبصورت مذہب اسلام کی ساری رعنائی ختم کرتے جا رہے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں تو اب یہ حال ہو چکا ہے کہ اگر اسلام کا نام ایک پڑھے لکھے شخص کے آگے لیا جائے تو بجائے اس کے کہ اُس کے ذہن میں اسلام کی اخلاقی اقدار، اسلام کی عظیم تاریخ، اسلامی...
  12. حسان خان

    تیرانا (البانیہ) میں جشنِ میلادِ پیغمبر کی ایک تقریب

    اس بات سے تو سوائے متفق ہونے کے کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ :)
  13. حسان خان

    تیرانا (البانیہ) میں جشنِ میلادِ پیغمبر کی ایک تقریب

    کہہ سکتے ہیں، لیکن میں اس کا تعلق منافقت کے بجائے علاقائی ثقافت سے سمجھتا ہوں۔
  14. حسان خان

    تیرانا (البانیہ) میں جشنِ میلادِ پیغمبر کی ایک تقریب

    جغرافیائی اور تہذیبی لحاظ سے مغربی ترین مسلم اکثریتی ملک البانیہ میں میلادِ پیغمبر کی اکثر تقاریب ہجری تقویم کے بجائے عیسوی تقویم کے مطابق ہوتی ہیں۔ ابھی دو ہفتوں قبل وہاں میلادِ پیغمبر منایا گیا، جس سلسلے میں البانوی مسلمانوں کی سرکاری تنظیم نے 'حضرت محمد (ص) - افتخارِ بشریت' کے نام سے دار...
  15. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    میں علی شیر نوائی (رح) کی کتاب 'محاکمۃ اللغتین' پڑھ رہا ہوں۔ علی شیر نوائی ہرات سے تعلق رکھنے والے نویں صدی ہجری کے ترکی اور فارسی زبان کے کثیر التصانیف شاعر تھے۔ اس کے علاوہ انہیں چغتائی ترکی زبان کا عظیم ترین شاعر بھی مانا جاتا ہے۔ اُنہوں نے محاکمۃ اللغتین ترکی اور فارسی زبان کے بیچ موازنے کی...
  16. حسان خان

    ہرات (افغانستان) کی روزمرہ کی زندگی

    یہ تو حد درجے کی مستشرقانہ روش ہوئی کہ پوری قوم کی 'تہذیب، تمدن اور ثقافت' کو آپ نے صرف ایک برقعے میں سمیٹ دیا۔ افغانستان کی 'مشرقی' ثقافت میں برقعے کے علاوہ بھی بے شمار چیزیں ہیں۔
  17. حسان خان

    ہرات (افغانستان) کی روزمرہ کی زندگی

    واہ جناب! یہ تو بہت ہی اچھی بات ہے۔ افغانستان جیسے تاریخی ملک میں جانے کا تو میرا بھی بہت دل کرتا ہے۔ بس فی الحال نیٹ پر ہی وہاں کی تصاویر دیکھ کر اپنی سیاحت کا شوق پورا کر لیتا ہوں۔ :) انشاءاللہ یہ جنگ زدہ ملک بھی کبھی نہ کبھی دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی عظمت بحال کرے گا۔ میں وہاں عموماً خبریں...
Top