معتقد کون نہیں، کون نہیں اِس کا مُرید
پیر ہفتاد و دو ملت کا ہے دیوانۂ عشق
کم بلندی میں نہیں عرش سے کاشانۂ عشق
دونوں عالم ہیں دو مصرع درِ خانۂ عشق
کیا کہنے
بہت خوب انتخاب ، تشکّر شیئر کرنے پر صاحبہ !
بہت خوش رہیں :)
ضرور دیکھئے گا، فراز صاحب کی آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں پڑھی ہے ،
ویسے انُکی آنکھیں بھرنی مشکل ہی تھیں، کہ بہت بڑی تھیں
امریکا میں اور خلیج کی ریاستوں میں انکی گود بھرائی کئی مرتبہ ہوئی
بلکہ ہوتی رہتی تھی ۔ الله کرے دعاؤں سے اب قبر میں رحمت بھرائی ہو
مراد صاحب اگر بغیر کچھ کہے چپکے سے نکل جاتے تو بڑا غضب نہیں کرتے کیا۔
کہ ہم کیاکیا نہ سوچ کے رنجیدہ اور خفا رہتے کہ یہ کیا اور کیوں ہُوا ، خود کو کوستے :)
ارے صاحب آپ نے کہاں ہمارے کسی پلاٹ یا املاک پر قبضہ کرلیا ہے ، جو آپ سے خفگی رہتی :)
علم ادب کی باتیں ہیں کچھ آپ سے سیکھیں گے ، اور اپنی...