نتائج تلاش

  1. ع

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    دم اکھڑنے سے پہلے آ جاؤ آ مری روح میں سما جاؤ تم نہ آؤ تسلیاں دینے بے شُبہ درد ہی بڑھا جاؤ اے مرے رازداں چلے آؤ میری غزلیں مجھے سُنا جاؤ آ بھی جاؤ کہ مر چلا ہُوں مَیں تم پئے فاتحہ ہی آ جاؤ ہو چکے سب تمام جھگڑے آج ایک رشتہ تو تُم نبھا جاؤ کہنے صاحب کو صاحبو آؤ جاتے جاتے کہا سُنا جاؤ
  2. ع

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    تیری قسمت میں یہ سرور نہیں عاجزی ہے مرا غرور نہیں ہم جو بولے تو لوگ اُٹھ بولے بات اُن کی ابھی حضور نہیں بیخودی اضطراب وحشتِ غم اِن تراکیب کا ضرور نہیں کیوں نہ کہہ دیں تمام عالم سے جو دکھائی دے وہ ظہور نہیں میں نہیں جانتا مگر صاحب عاجزی ہے مِرا غرور نہیں
  3. ع

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    آپ کی چاہتوں میں کھونا تھا یہ مری زندگی کا ہونا تھا یُوں نہ ہوتا تو کیا ہوا ہوتا یُوں نہ ہوتا تو کیا نہ ہونا تھا ہر خُوشی چھین لیجئے مُجھ سے میری قسمت میں صرف رونا تھا ہائے معلوم کب یہ تھا مُجھ کو دل نہیں دل مرا کھلونا تھا اے غمِ روزگار تیرا ہی اِس زمانے میں ایک رونا تھا چھوڑ کر چل دیئے...
  4. ع

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    شوق کا امتحان لیتے ہیں اپنے عاشق کی جان لیتے ہیں آپ راضی ہیں ہم کو مرتا دیکھ چلئے مرنے کی ٹھان لیتے ہیں کس طرح مانئے بتا دیجئے کون سی بات مان لیتے ہیں اپنے بیمار کو دوا دیجئے درد اِس دِل کے جان لیتے ہیں یُوں نہ رکھئے خُدا کی خاطر بیر جان کب مہربان لیتے ہیں اللہ اللہ جنابِ صاحب آپ کوئی...
  5. ع

    جون ایلیا تھی گر آنے میں مصلحت حائل

    جون صاحب کہ چهوڑ کر دنیا مر ہی جانا کوئی ضروری تها
  6. ع

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    ایک دن حالِ دل سُنا دوں گا اِس تِری خلق کو رُلا دوں گا تیرا شہکار ہُوں مَیں آئینہ اِس بھری بزم کو دِکھا دوں گا جس طرح تُم ستا رہے ہو نا اِس طرح خُود کو مَیں مٹا دوں گا یُوں تو کرتا ہُوں التجا اُن سے پر قیامت سی اِک اُٹھا دوں گا تُم جگر چیرتے رہے یارو ایسا مجنوں ہوں جاں گنوا دوں گا پہلے پہلے...
  7. ع

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    شُکر کرنا ذرا نہیں آیا لطف اِس بات کا نہیں آیا ہم نے بھیجا تھا دِل لفافے میں اُن نے رکھ کر کہا نہیں آیا جس کو کہئے سکوں نہ جانیں ہم اِک ذرا چین سا نہیں آیا کب تلک آہ کیجئے یارو آپ کہئے مزا نہیں آیا چل رہے ہیں نہ جانے صدیوں سے اب تک اپنا پتا نہیں آیا صاحب اِس رُوپ آدمی کو دھار...
  8. ع

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    ترے غم کا خزانہ چاہئے تھا کہ جینے کا بہانا چاہئے تھا لئے ہی مر گئے زخمِ جگر ہم زمانے کو دکھانا چاہئے تھا بنا ڈالا عبث عاشق کا دِل آپ کوئی پتھر بنانا چاہئے تھا وہ کیا جانیں کسی کی بیقراری اُنہیں تو بس ستانا چاہئے تھا اے دِل ہم جانتے ہیں یُوں نہیں تُجھ کسی بُت سے لگانا چاہئے تھا کہا مرتا...
  9. ع

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    واسطی بھائی شکریہ اِسی بہانے میں اپنی غزل کو دیکھ تو لیتا ہوں ۔
  10. ع

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    جن کی خاطر جہاں کو بھولے ہیں ہم سے وہ ناتواں کو بھولے ہیں کیسے پہچانئے زبانِ غیر ہم کہ اپنی زباں کو بھولے ہیں کُچھ انوکھی ہے داستانِ عشق لوگ طرزِ بیاں کو بھولے ہیں قید بیٹھے ہیں اپنے اندر ہم ہر مکاں لامکاں کو بھولے ہیں کب کنارا کِیا ستم سے آپ کب ہمیں مہرباں کو بھولے ہیں صاحب اپنا تو یہ...
  11. ع

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    بابا بے قرار کو جوڑ کر لکھنے میں کوئی حرج تو نہیں ؟
  12. ع

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    نقد اے زندگی بتا کیا ہے جان لے کر اُدھار آئے ہیں ہم تھے دُنیا کو جیتنے نکلے اور خُود کو بھی ہار آئے ہیں کیوں نہ تڑپیں یہ جانتے ہیں جب ہم یہاں بیقرار آئے ہیں کہئے دربان سے کہ روکے مت آپ کے جاں نثار آئے ہیں ہم کہ صاحب تھے ناتواں اتنے خُود کو رستے میں مار آئے ہیں
  13. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    اجی سنتے ہو !
  14. ع

    یہ محبتوں کا کمال ہے ۔۔۔۔۔ برائے اصلاح و تنقید

    مخمور بھائی آپ بھی کمال کا مزاح کرتے ہیں ۔ '' اِس فقیر کی طبیعت خراب ہونے کا امکان ہے '' اللہ خیر کرے بھائی ایسی باتیں نہیں کرتے ( اچھے بچے : ) اللہ آپ کو صحت و تندرستی سے نوازے ۔ آمین
  15. ع

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    اُن کے لطف و کرم پہ ہنستا ہوں اب تو رونے کو بھی ترستا ہوں
  16. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ایک ادهر بهی
  17. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ناں چوہدری صاحب مرنے مارنے کہ باتیں مت کریں:donttellanyone:
  18. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    لفظوں سے کهیلنے کا ہنر جانتے ہیں ہم :cool::p
Top