رابرٹ بیٹمین ٹورنٹو کینیڈا میں 1930میں پیدا ہوئے۔ آرٹ کے میدان کو اپنا میدان چنا۔ اور بہت خوبصورت تخلیقات کیں۔ ان کا زیادہ تر کام جنگلی حیات کی مصوری سے متعلق ہے۔۔۔۔ مجھے ذاتی طور پر ان کی تخلیقات بہت پسند ہیں۔۔۔ سوچا آج آپ محفلین سے بھی ان کے کام کا کچھ حصہ شئیر کروں۔ :)
تمام تصاویر ان کی...
شام کے پیچ و خم ستاروں سے
زینہ زینہ اُتر رہی ہے رات
یوں صبا پاس سے گزرتی ہے
جیسے کہہ دی کسی نے پیار کی بات
صحنِ زنداں کے بے وطن اشجار
سرنگوں ،محو ہیں بنانے میں
دامنِ آسماں پہ نقش و نگار
شانۂ بام پر دمکتا ہے!
مہرباں چاندنی کا دستِ جمیل
خاک میں گھل گئی ہے آبِ نجوم
نور میں گھل گیا ہے عرش کا نیل...
تمہارا فیصلہ جاناں مجھے بے حد پسند آیا
پسند آنا ہی تھا جاناں
ہمیں اپنے سے اتنی دور تک جانا ہی تھا جاناں
بجا ہے خانماں سوز آرزوؤں ، تیرہ امّیدوں،
سراسر خوں شدہ خوابوں ، نوازش گر سرابوں،
ہاں سرابوں کی قَسم یک سر بجا ہے
اب ہمارا جان و دل کے جاوداں ، دل جان رشتے کو
اور اس کی زخم خوردہ یاد تک تو بے...