ایک واقعہ یادآ رہا ہے یہ قریب 16،17 برس پرانی بات ہے کیفے الفیاض سائٹ کراچی میں ایک صاحب سے ملاقات ہوئی ، نام تو یاد نہیں البتہ نام کا دوسرا حصہ بنگش تھا، پاکستان کی بڑی شخصیت کا بھتیجا تھا۔ کنسٹرکشن کے کاروبار سے منسلک تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ PAF میں بھرتی ہوا تھا ہوائی جہاز اڑانے کا بہت شوق...