بھینسوں کے پل استعمال کرنے کی وجہ شاید یہ ہے کہ وہ ایکسپریس وے کے درمیان میں نصب نیوجرسی بیریئر کو عبور کرنے سے قاصر تھیں، جبکہ زیرِ نظر طالبات کے لئے اس کو عبور کرنا کوئی مسئلہ نہ تھا۔
اگرچہ فدوی کی اردوئے معلیٰ مائل بہ ضعف ہے، ولے باایں ہمہ دساتیرِ لڑیٔ ہٰذا کی پاسداری میں ہیچمندان بھی متمنیٔ شرکت ہے کہ لہو تھوپ کے شہیدانِ بزمِ ریختہ میں شمولیت کا طلائی و نقرئی محل ہے۔ پس اے ہمدمِ دیرینہ! بندے کی صنعتِ لفظی و لفاظی کے نخیف و نزار ہونے کو زنہار باور نہ کیجیو اور مائل بہ خستگی...
آگے ایک انتہائی سفید دودھیا رنگ کی برف پوش پہاڑی چوٹی دکھائی دی۔ ہمیں گماں ہوا کہ شاید یہ رتی گلی پیک ہو۔ ڈرائیور سے پوچھا کہ اس پہاڑ کا کیا نام ہے، تو فاضل ڈرائیور صاحب نے فرمایا کہ صاحب یہ پہاڑ نہیں برف ہے۔
جواباً ہم بس یہی کہہ سکے کہ "اچھا جی"۔