بہت سی تحاریر ہیں۔ اس وقت میں نے انٹرویو کو ایک فی البدیہہ مصاحبہ ہی تصور کیا تھا اور زیادہ سوچ سمجھ کر جوابات منتخب نہیں کیے تھے۔ ان دنوں بہت عرصے بعد 'یاخدا' افسانہ یاد آیا اور پھر ذہن سے نکلنا بھول گیا۔ یہ ہجرت کے وقت ایک عورت کی کہانی ہے جسے غیر مسلموں نے 'مسلمان' ہونے کے جرم کے باعث نہ بخشا...