میں نہ تو اخبار وغیرہ پڑھتا ہوں اور نہ ہی ٹی وی دیکھتا ہوں، نہ کسی سے ملتا جلتا ہوں، اس لیے اکثر خبریں میری بیوی مجھے بتاتی ہے۔ کئی بار اس نے مجھے اموات کی خبریں سنائیں، رشتے داروں کی، محلے والوں کی، معروف اور مشہور لوگوں کی۔ ہر بار میرا چہرہ تاثرات سے خالی ہوتا ہے۔ ایک بار اُس نے مجھ سے پوچھ ہی...