ہر نسل کا حق ہے کہ وہ اپنی سوچیں بزرگوں سے مخفی رکھے کہ بزرگ اُن سوچوں کی تاب نہیں لا سکتے۔ اُن کا ادراک نہیں رکھتے۔ نہیں رکھ سکتے کہ اُن کی مٹّی مختلف ہوتی ہے، وہ کسی اور بھٹی کے پکے ہوتے ہیں۔ ہر نسل اپنی بھٹی میں اپنی آگ اور تجربوں میں پکتی ہے اور وہ اپنے تجربے اپنے نتائج کو آئندہ نسل پر...