نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    درست فرمایا آپ نے خان صاحب اور شکریہ نشاندہی کے لیے، نوازش برادرم :) دراصل فیس بُک پر تصویری شعر پوسٹ کرنے کا یہ نقصان ہے کہ میرا سارا دھیان تصویر میں ہوتا ہے، اب وہاں تصویر میں شعر صحیح لکھا ہے لیکن جب یونی کوڈ میں لکھ رہا تھا تو دھیان نہ رہا اور غلطی ہو گئی، اور چونکہ یہاں فقط کاپی پیسٹ کر...
  2. محمد وارث

    خائف ہیں ہست سے .....

    خوب کلام ہے فہیم میاں۔ اور مقطع کے بارے میں میں بھی یہی سوچ رہا ہوں :)
  3. محمد وارث

    خائف ہیں ہست سے .....

    جب کسی کو کسی چیز کی طرف مائل کرنا ہو تو منفی باتیں اسی وقت ہی نہیں بتا دیتے، مثبت ہی بتاتے ہیں، منفی اس کو خود ہی معلوم پڑ جائیں گی :)
  4. محمد وارث

    خائف ہیں ہست سے .....

    شاعری اس چڑیا کا نام ہے کہ کسی کو اس کی چہکار نغمۂ داؤدی محسوس ہوتی ہے، کسی کو اس کی اٹھکیلیاں مسحور کر دیتی ہیں، کسی کو اس کے رنگ برنگے پر کسی چمن کی یاد دلا دیتے ہیں، اور کچھ ایسے دلسوز بھی ہوتے ہیں کہ اُن کو اس چڑیا میں بھی اپنی اپنی مینا و کوئل صاف نظر آ جاتی ہے :)
  5. محمد وارث

    حسن والوں کے نام ہو جائیں

    دخل در معقولات کے لیے معذرت، مگر اس بات سے ایک شعر یاد آ گیا دلے آگاہ می باید، وگرنہ گدا یک لحظہ بے نامِ خدا نیست ابوطالب کلیم کاشانی (خدا کو یاد کرتے وقت) ایک باخبر اور حضوری والا آگاہ دل ہونا چاہیے وگرنہ (اگر صرف زبان ہی کا معاملہ ہو تو) بھیک مانگنے والوں کی زبان پر ہر لمحے خدا کا نام ہوتا ہے...
  6. محمد وارث

    خائف ہیں ہست سے .....

    جی مجھے تو رباعی پڑھنے میں کبھی کسی مسئلے کا سامنا نہیں ہوا۔
  7. محمد وارث

    خائف ہیں ہست سے .....

    یہاں نہ ملنے سے مراد یہ ہے کہ عموما نہیں ملتیں، ورنہ اس لڑی کی غزل بھی تو رباعی کی بحر میں ہے، نہ ملنے والی بات تو نہ رہی۔ اطلاعا عرض ہے کہ عرصہ پانچ سات پہلے ہندوستان کے کسی مدرسے سے فارغ التحصیل صاحب نے مجھے چالیس پچاس غزلیں بھیجیں تھیں اور ساری ان بحور میں تھی جن کے بارے میں بحر الفصاحت میں...
  8. محمد وارث

    اقبال کو نوبل انعام کیوں نہیں ملا ؟

    بہتر ہوگا خرم صاحب، اگر آپ اقبال کے مذکورہ خطبوں کا متعلقہ حصہ یہاں نقل کر سکیں بغیر کسی شارح کی تاویلات کے تا کہ واضح ہو سکے کہ اقبال نے خود آئن سٹائن کے بارے میں کیا کہا ہے۔ اقبال کے چند ہی تو خطبے ہیں۔ اقبال نے اپنی شاعری میں، جو اقبال کی اصل فیلڈ ہے، آئن سٹائن کے بارے میں جو کہا تھا وہ اوپر...
  9. محمد وارث

    خائف ہیں ہست سے .....

    یہ نظامِ ہضم کی بھی خرابی ہو سکتی ہے آپ فکر نہ کریں۔ کوشش کریں، بارہ ہی تو اشعار ہونگے :)
  10. محمد وارث

    خائف ہیں ہست سے .....

    یہ صرف تھیورٹیکل بحث ہے، پریکٹیکل تو ہمیں رباعی کے کسی ایک وزن میں کوئی غزل تک نہ ملتی سو غزل میں رباعی کے اوزان کو جمع کرنے کی مثال کہاں سے ملے گی۔ ویسے اگر کسی غزل میں آٹھ وزن تک جمع ہو سکتے ہیں (یہ بھی تھیورٹیکل ہے کہ ایک غزل میں زیادہ سے زیادہ تین چار اوزان ہی کی مثالیں ملتی ہیں، آٹھ کو جمع...
  11. محمد وارث

    خائف ہیں ہست سے .....

    یاس یگانہ کی چراغِ سخن سے رباعی کے چوبیس اوزان اور انکی مثالیں۔ ہماری مذکورہ بحر اس میں دیکھی جا سکتی ہے۔ بحر الفصاحت کی "سافٹ کاپی" میرے پاس نہیں ہے ورنہ اُس میں سے بھی متعلقہ بحث شامل کر دیتا :)
  12. محمد وارث

    خائف ہیں ہست سے .....

    اعجاز صاحب، یہ رباعی کی بحر ہے، پچھلے صفحے پر اس پر بحث تھی :)
  13. محمد وارث

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

    یہ واقعی زبردست فلم ہے، آل ٹائم بیسٹ میں سے ایک۔ اسی کی نقل انڈیا میں بنی تھی، "اک رُکا ہوا فیصلہ"۔ میں نے یہ فلم اخیر اسی کی دہائی میں دیکھی تھی دُور درشن پر، اور اُس وقت بھی سوچ میں پڑ گیا تھا کہ کیا انڈیا میں بھی ایسی فلمیں بن سکتی ہیں۔ کافی عرصے کے بعد معلوم ہوا کہ اصل حقیقت کیا ہے۔ بہرحال...
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عشق خصمِ من بس است اے چرخ تو زحمت مکش ہر کجا جلاد باشد، حاجتِ قصاب نیست امیر خسرو میری دشمنی (اور مجھے تباہ و برباد کرنے کے لیے) عشق ہی کافی ہے لہذا اے (بے رحم) آسمان تُو زحمت نہ کر، کیونکہ جہاں جلاد ہوتا ہے وہاں قصاب کی ضرورت نہیں ہوتی۔
  15. محمد وارث

    غالب دہلوی کا فارسی دیوان

    یہ ڈاکٹرتقی عابدی کی ویب سائٹ ہے، کلیات غالب فارسی موجود ہیں، صاف ستھرے ہیں، ڈاونلوڈ بھی ہوتے ہیں۔ فقط یہ کہ ایک بڑی فائل کی بجائے کئی ایک چھوٹی چھوٹی فائلیں ہیں :)
  16. محمد وارث

    خائف ہیں ہست سے .....

    آپ نے جہاں سے بھی یہ رباعی لکھی ہے انہوں نے غلط مصرع لکھا ہے۔ "ہے" زاید ہے، اس کو نکال کر دیکھیں۔ غالب کا پکا دیا کلیجا تم نے
  17. محمد وارث

    خائف ہیں ہست سے .....

    کوئی پابندی نہیں ہے قانوناً لیکن روایتاً شاعر ان اوزان میں عموماً غزل نہیں کہتے۔
  18. محمد وارث

    خائف ہیں ہست سے .....

    بحر الفصاحت کے آخر میں سید قدرت اللہ نے اس پر کچھ روشنی ڈالی ہے۔ میں نے ایک جگہ جواب دیا تھا۔
  19. محمد وارث

    خائف ہیں ہست سے .....

    مفعولن فاعلن مفاعیل فعِل یا فعول رباعی کا ایک عام وزن ہے، اور اس وزن میں بے شمار مصرعے مل جائیں گے۔ یاس یگانہ کی چراغِ سخن میں جامی علیہ الرحمہ کی چھ رباعیاں درج ہیں جس میں ہر مصرعے کا وزن مختلف ہے، سو ان میں بھی مل جائیں گی۔ واضح رہے کہ رباعی کے چوبیس اوزان میں سے بارہ "مفعولن" سے شروع ہو تے...
Top