نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    میرے خیال میں یہاں دست خط، معروف موجودہ اردو معنوں یعنی Signature میں نہیں بلکہ اصل معنوں یعنی ہاتھ کی تحریر ہے یعنی چاہے خط میں دشنام ہی ہیں لیکن تحریر تو اُسی کے ہاتھ کی ہے۔
  2. محمد وارث

    ہوشیار باش

    نظامت چھوڑنے کا آج صحیح معنوں میں دکھ ہوا ہے۔:)
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رفت آں تازہ گُل و ماند بدل خارِ غمش گُل کجا جلوہ گر و سرزنشِ خار کجاست ہلالی چغتائی وہ تازہ پھول (ہم سے دُور) چلا گیا اور دل میں اُس کے غم کا کانٹا رہ گیا، (دیکھو تو) پھول کہاں جلوہ گر ہے اور کانٹے کی چبھن کہاں ہے۔
  4. محمد وارث

    محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

    نوازش آپ کی برادرم۔ اور میں چشم براہ ہوں :)
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ترا زحمت شد اے زاہد کہ بشکستی سبوئے من کہ من زاں بادہ سرمستم کہ در ساغر نمی گنجد درویش ناصر بخاری تجھے زحمت ہوئی اے زاہد کہ تُو نے میرا سبو توڑ دیا کیونکہ میں تو اُس بادہ سے سرمست ہوں کہ جو ساغر میں سماتا ہی نہیں۔
  6. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    یہ خبر جس نے بھی اڑائی تھی اسی لیے ہی اڑائی تھی کہ لوگ اسے اشتہار سمجھ کر بغیر سوچے سمجھے لگاتے پھریں۔ سو اڑانے والوں کا مقصد خوب پورا ہوا :)
  7. محمد وارث

    تعارف تعارف زیر تعمیر ہے

    خوش آمدید مظہر صاحب۔
  8. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    اشتہار دینے والے کی تعلیم تو ظاہر ہی ہے، اخبار کا ایڈیٹر اینڈ کمپنی بھی مڈل فیل ہے :)
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    واعظ فسانہائے تو شیریں نمی شود تا تر نمی شود لبِ خشکت ز آبِ تلخ مُلّا نورالدیں ظہوری ترشیزی اے واعظ تیرے سارے افسانے شیریں نہیں ہوتے جب تک کہ تیرے خشک لب آبِ تلخ (شراب کے ذکر) سے تر نہیں ہوتے۔
  10. محمد وارث

    تعارف میں ایک استاد ھوں

    جی اس لنک پر کلک کریں، اصلاح سخن کا فورم کھل جائے گا۔
  11. محمد وارث

    تعارف میں ایک استاد ھوں

    خوش آمدید وصال احمد صاحب۔
  12. محمد وارث

    نثری نظم

    ہم کیوں یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ہم نثری شاعری شروع کر دیں گے، تو افریقہ کا قبائلی اپنے مقامی ساز کی دھن پر ہمارے شاعری گانے لگے گا یا عرب کا بدو حدی خوانی میں ہماری نثری شاعری کے عربی ترجمے گائے گا، ہم کیوں سمجھتے ہیں کہ ہماری نثری شاعری کے ترجمے یورپ کے پب میں بیٹھا کوئی گورا بیئر ہاتھ میں پکڑے...
  13. محمد وارث

    نثری نظم

    دیکھیے مجھے کسی کی نثری شاعری کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، شوق سے کریں۔ میں اوپر لکھ چکا کہ ہمارے ایک بہت اچھے دوست بھی کرتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی میری رائے پوچھے گا تو پھر میں وہی عرض کرونگا جو کر رہا ہوں۔ محض اطلاعا عرض ہے کہ میں نے اس تھریڈ میں کوئی ذاتیات کی بات شروع نہیں کی تھی، فقط یہ پوچھا...
  14. محمد وارث

    مبارکباد صائمہ شاہ کو 4000 مراسلے مبارک!

    صائمہ آپ کی اس بات سے مجھے یہ تو علم ہوا کہ کون کون کالج یونیورسٹی میں پڑھاتا ہے :)
  15. محمد وارث

    نثری نظم

    ہمارے ایک دوست تھے اس محفل کے، میم میم مغل (مغزل) صاحب، خوبصورت شاعری کرتے ہیں، وہ اسے نثم کہتے تھے اور اس سے شوق بھی فرماتے تھے، صیغہ ماضی اس لیے کہ کافی عرصے سے کراچی میں کہیں کھوئے گئے ہیں :)
  16. محمد وارث

    نثری نظم

    درست ہے لیکن آزاد نظم نے پندرہ بیس سالوں میں اپنے آپ کو منوا لیا تھا، سب اس کے قائل ہو گئے تھے۔ نثم پچھلے پندرہ بیس سالوں بلکہ زیادہ عرصے میں وہیں ہے جہاں تھی۔
  17. محمد وارث

    نثری نظم

    دوسرے کسی اور چیز کو "خچر" اور "مخنث" کہہ دیں تو آپ کو لگے آپ کو کہہ رہے ہیں اور اس کو دل پر لگا کر آپ ابے تبے پر آ جائیں اور کوئی دوسرا آ کر وضاحت بھی نہ کرے؟ مجھے آپ کی طرح کے لوگوں سے نہ مخاطب ہونے کا شوق ہے اور نہ ہونگا، چونکہ آپ نے خود ہی یاد کر لیا تو جواب آپ کی خدمت میں عرض کر رہا ہوں،...
Top