پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت میں 1973ء یا 74ء میں اس وقت کے وزیرِ صحت شیخ رشید (اصلی شیخ رشید، بابائے سوشلزم) نے برانڈ کے ساتھ دوائیوں کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی، اور جینرک ناموں سے فروخت شروع کر دی تھی۔ ڈاکٹروں پر برانڈڈ دوائی لکھنے پر پابندی تھی اور میڈیکل اسٹور والوں پر بیچنے کی،...