اتوار کی سہ پہر اے خان کا فون آیا۔ سلام دعا کے بعد کہنے لگا:
’’عمران بھائی میں کراچی میں ہوں ۔ آپ سے ملاقات کی کیا صورت رہے گی؟‘‘
’’کل شام مل لو۔‘‘ ہم نے تجویز دی۔
’’ٹھیک ہے۔‘‘ تجویز منظور کرلی گئی۔
ہم نے کراچی کے احبابِ محفلین والے واٹس ایپ گروپ پر پیغام نشر کیا کہ اے خان کراچی آئے ہوئے...