صبح ناشتہ کرکے بس میں بیٹھے اور سہارن پور کے قریب واقع ایک چھوٹے سے گاؤں رام پور جا اُترے۔ رام پور نام کی ایک بڑی ریاست بھی اتر پردیش کے صوبے میں واقع ہے۔یہاں کی چاقو چھریاں اور پٹھان بہت مشہور ہیں۔ لیکن ہمارا وہاں جانے کا کوئی قصد نہ تھا۔ بس رام پور گاؤں کے کنارے اتار کر دھواں اُڑاتی آگے...