خیر مبارک فہد! :)
بس تب سامنے مراسلوں کی تعداد کا ہدف ہوتا ہے اور اب یہ احساس ہوتا ہے کہ میرے پاس کوئی بھی علم یا کچھ اور اس لائق نہیں جو بانٹ سکوں. اس لیے سب کو پڑھتی رہتی ہوں.
عدنان بھائی. یہ کیسے ممکن ہے کہ مجھے یاد نہ ہو؟ لیکن عرفان بھائی نے اتنی شفقت سے لڑی بنائی تو ٹوکنا بالکل بھی اچھا نہ محسوس ہوا. تاہم میں نے وہاں دو جگہ اِس لڑی کا لنک دینے کی کوشش کی تھی.
پہلے تو غم ناک کی ریٹنگ دینے لگی تھی مگر آپ کا یہ مراسلہ پڑھا تو بہت حوصلہ ہوا. بس اب کوچۂ آلکساں کی رکنیت اختیار نہ کر لیجیے گا اور پہلے سے زیادہ آزادی سے محفل میں مراسلہ جات لکھئیے.