شاہجہاں نے تاج محل کی تعمیر کے لیے سروے کروایا تو معلوم ہوا کہ دریائے جمنا کے ریتیلے اور نم آلود کنارے پر ایسی بھاری بھرکم عمارت کا وجود قائم رہنا ناممکنات میں سے ہے۔ اپنی تعمیر کے کچھ ہی عرصہ بعد یہ عمارت زمین میں دھنس جائے گی۔ بادشاہ کے اصرار پر کافی سوچ بچار ہوئی، بار بار سروے ہوئے، اس جد...