خالو کے شوق بھی عجیب و غریب قسم کے تھے۔ ایک دن بارہ بور کی رائفل لے آئے۔ کہنے لگے شہر میں چوریاں زور و شور سے ہورہی ہیں، احتیاط ضروری ہے۔ ایک دن دیکھا خونخوار قسم کا کتا لیے آرہے ہیں۔ وجہ بتائی کہ شہر میں چوروں کا راج رہنے لگا ہے۔ پیشگی اطلاع کے لیے کتا ہونا ضروری ہے۔ کچھ ہی عرصہ گزرا تھا کہ...