ہست در کوئے تو ہر ساعت تماشائے دگر
مردن آنجا بہ کہ بودن زندہ در جائے دگر
کاتبی نیشاپوری
تیرے کوچے میں ہر دم ایک دوسرا ہی نظارہ ہوتا ہے، (لہذا) وہاں مرنا، کسی دوسری جگہ زندہ رہنے سے (بہت) بہتر ہے۔
اس موضوع پر خلد آشیانی فردوس مکانی نجم الدولہ دبیر الملک خان بہادر یار جنگ قبلہ و کعبہ مرزا اسد اللہ خان غالب نے ایک ہی شعر لکھ کر قلم توڑ دیا ہے۔ :)
تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار
ز دردِ دل بر آں بُت شکایت آوردم
شنید و گفت کہ ایں از خداست من چکنم
واقف لاہوری (بٹالوی)
اُس (سنگ دل) محبوب کے سامنے میں نے اپنے دردِ دل کی شکایت کی، اُس نے میری شکایت سنی اور (بے نیازی سے) کہا کہ یہ تو خدا کی طرف سے ہے، میں کیا کروں؟