ویسے اس سال کے کاغذاتِ نامزدگی سے بہت سے لوگوں کی مشکل آسان ہو گئی ہے۔ اگلے سالوں میں زکوٰۃ اور فطرانہ وغیرہ کے لئے مستحقین کو ڈھونڈنے کی محنت بچ جایا کرے گی۔
نائیجریا کو ارجنٹینا سے میچ جیتنا یا ڈرا کرنا پڑے گا اگلے مرحلے میں جانے کے لئے۔ ڈرا کی صورت میں یہ دعا بھی کہ اگر آئس لینڈ کروشیا کو ہرائے تو گولوں کا فرق دو سے زیادہ نہ ہو۔
میرا اندازہ ہے کہ متحدہ کی حمایت کے بغیر عامر لیاقت نے اپنی ضمانت بھی بچا لی تو بڑی بات ہو گی۔ کراچی میں اکثریتی ووٹ صرف متحدہ کا ہے۔
ہاں اگر فرشتے مدد کو آ جائیں تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔