موبائل کی گھنٹی بجی۔ اسکرین پر نیا نمبر جگمگا نے لگا۔ نمبر نیا ہو یا پرانا ہم کسی سے نہیں گھبراتے۔ نیا نمبر مس کال دے کر بند ہوجائے تو گھر تک اس کا پیچھا کرتے ہیں۔ ان ہی گوناگوں خصوصیات کی بنا پر ہم نے نیا نمبر اٹھا لیا۔ نئے نمبر پر پرانے آدمی تھے یعنی ٹرومین بھائی۔
بھائی صاحب حج سے واپس...