سمندر سہارے کنارے کنارے
یہ کس کو پکارے کنارے کنارے
نشانی اگر چاہتے ہو تو دیکھو
ملے گے اشارے کنارے کنارے
نجانے یہ کتنے ہی سورج جگر میں
سمندر اتارے کنارے کنارے
یہاں ڈوبتے چاند دیکھے ہیں پھر بھی
ہیں کتنے ستارے کنارے کنارے
بہت حادثے بھی یہاں ہم نے دیکھے
مگر ہیں نظارے کنارے کنارے...