اللہ تعالی آپ کے والدِ محترم کے درجات بلند فرمائیں!
بہت خوبصورت لکھا ہے آپ نے اور یقیناً لکھنا بہت حد تک دل کا بوجھ بانٹ لیتا ہے. ضرور لکھتے رہا کیجیے. اور وقت کی بھی کیا خوب کہی، سب کچھ ہوتا ہے پر وہ وقت نہیں ہوتا!!!
آپ کو بہت بہت مبارک ہو شاکر بھائی!!!
تھیسز ٹائٹل ضرور شئیر کیجیے گا اور یہ بھی بتائیے گا کہ جرمنی میں کتنا وقت لگا پی ایچ ڈی مکمل کرنے میں؟
یہ بہت خوشی کا مقام ہے، رب سائیں اس سفر کے اختتام اور اگلے سفر کے آغاز کو آپ کے لیے بہترین کریں!!! ایک بار پھر سے دلی مبارک باد ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ!!! :) :) :)
تمام امت مسلمہ کو عید الفطر مبارک! :)
ہمیں خوشی ہے کہ اس بار تقریبا سبھی محفلین ایک ساتھ عید منا رہے ہیں. اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کے دلوں کو نور سے بھر دے اور ہمارے گھروں کو خوشیوں اور امن و سکون کا گہوارہ بنائے. ہمیں اپنا قرب نصیب فرمائے اور تمام امت مسلمہ کو ایک جسم کی مانند کر دے. جس...
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا ﴿٢٤﴾
(سورة الإسراء)
ترجمہ : اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے (رحمت و شفقت سے) پالا تھا۔
السلام علیکم ہما! اردو محفل میں خوش آمدید.
کیا آپ کو اس کے شاعر کا نام معلوم ہے یا کم از کم یہ بتا سکتی ہیں کہ مندرجہ بالا مصرعہ جات آپ کو ہو بہو یاد ہیں یا ان سے ملتے جلتے مفاہیم ڈھونڈنے ہوں گے؟ :)
یا رب العالمین، ہمارے گناہوں کو نیکیوں میں بدل دے. ہماری خطاؤں کے بدلے ہمیں خود سے دور مت کیجیو، ہمارے خالق! ہمیں پیدا کرنے کے بعد دنیا میں بھٹکنے کے لیے اکیلا نہ چھوڑ دیجیو کہ ہمارا آپ کے سوا اور کوئی نہ ہے!