نتائج تلاش

  1. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    شکر ہے کہ آرام کرنے کی مہلت مل جاتی ہے ہم لوگوں کو
  2. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    غائب ہیں سب اراکین ان لڑیوں میں سے، ہم دو تین افراد ہی حاضری لگاتے ہیں بس
  3. ع

    بغرض اصلاح: ’’مرادل جلاؤ ، یہ مرضی ہے تیری‘‘

    ان قوافی کے ساتھ 'تیری' درست واقعی نہیں ہے، 'یہ مرضی تمہاری' سے شتر گربہ تو دور ہو رہا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ آپ کا جو مطلب ہے کہ 'تم پر ہے' وہ بالکل ویسا ہی ادا نہیں ہوتا۔ 'ہے مرضی تمہاری' مجھے زیادہ بہتر معلوم ہو رہا ہے۔ ملے تجھ کو تسکیں، تو پھر میر ے مشفق مرادل جلاؤ ، یہ مرضی ہے تیری ۔۔۔اس...
  4. ع

    جو گزری ہے مجھ پر وہ کیسے بتاؤں----برائے اصلاح

    جو گزری ہے مجھ پر وہ کیسے بتاؤں میں رویا ہوں خود تو ،تجھے کیوں رلاؤں -------'تو تجھے' میں تنافر ہے، جو رویا ہوں میں خود، تجھے کیوں رلاؤں۔ بھی کیا جا سکتا ہے گرا ہوں اگر خود میں اپنی خطا سے نہیں کام میرا تجھے بھی گراؤں -----------یہ شعر کچھ اتنا خاص نہیں لگ رہا، کہاں...
  5. ع

    دل کو چراغ کی جگہ ہم نے جلا دیا----برائے اصلاح

    مجھ سے بچھڑ گیا ہے جو میرے قریب تھا دنیا میں یوں نصیب نے نیچا دکھا دیا ۔۔۔ابھی بھی وہی خامی محسوس ہو رہی ہے کہ کس کے سامنے نیچا دکھایا گیا ہے۔ شاید لوگوں میں یوں نصیب نے نیچا دکھا دیا سے کام چل سکتا ہے آیا ہے میرے عشق میں کیسا جنون اب مجھ کو تو تیرے پیار نے مجنوں بنا دیا ۔۔۔۔۔۔پہلے میں جنون...
  6. ع

    چھوٹی بحر میں کاوش۔ اصلاح کی منتظر

    اصلاح کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی، بلکہ بہت عمدہ غزل ہے! بس ایک مصرع میں 'نہ' کو بطور دو حرفی باندھا گیا ہے اس کو میرا خیال ہے کہ بدلنے کی ضرورت ہے سچ سنا نہ جائے گا
  7. ع

    غزل برائے اصلاح : ہم محبت سے انجاں تھے

    دوسرے تجربے میں وزن کا کافی مسئلہ نظر آ رہا ہے، اور قافیہ 'جاہل' بھی غلط ہے باقی تین اشعار جو آپ نے پوسٹ کیے ہیں وہ تو مجھے درست لگ رہے ہیں، صرف ایک مصرع گرچہ تھے الفت سے ہم انجان میں روانی کی کمی محسوس ہو رہی ہے الفت سے انجان تھے لیکن میرا خیال ہے کہ یوں کیا جا سکتا ہے
  8. ع

    برائے اصلاح : کیوں لڑنے سے پہلے خفا ہو گیا ہے

    جی ہاں، یہ میں بحر سے خارج لکھنے کی بجائے پتا نہیں کیوں بے معنی لکھ گیا تھا
  9. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    قلفی کی طرح ٹھنڈی پڑی ہے یہ لڑی، اس کو بھی اوپر لے آئیں
  10. ع

    غزل برائے اصلاح : ہم محبت سے انجاں تھے

    چاہے دیواریں تھیں حائل پھر بھی اس کی جانب مائل ۔۔۔پہلا مصرع، دیواریں تھیں چاہے حائل، بہتر ہو گا روانی کے اعتبار سے۔ مگر دوسرے کا ربط پہلے سے نہیں ہے پھر بھی تھے اس کی جانب مائل کیا جا سکتا ہے دونوں محبت سے انجاں تھے پھر بھی اس کے کتنے قائل ۔۔۔۔دونوں تھے الفت سے انجاں بھی روانی کے لحاظ سے بہتر...
  11. ع

    دل کو چراغ کی جگہ ہم نے جلا دیا----برائے اصلاح

    مثلِ چراغ دل کو جو ہم نے جلا دیا کتنا ہے ان سے پیار یہ ان کو بتا دیا ---------- کرتے تھے چُھپ کے بات نہ آتے تھے سامنے آیا جو ان کو پیار تو پردہ اٹھا دیا ----------- گزری ہے زندگی تو خدا سے ہی مانگ کر اس کی رحیم ذات ہے اس نے سوا دیا ---------یہ تینوں اشعار تو میں سمجھتا ہوں کہ درست ہیں مجھ سے...
  12. ع

    برائے اصلاح : کیوں لڑنے سے پہلے خفا ہو گیا ہے

    تجھے یہ اچانک سے کیا ہو گیا ہے کیوں لڑنے سے پہلے خفا ہو گیا ہے ۔۔۔اچانک سے اچھا نہیں لگ رہا، دوسرا مصرع میں 'کیوں' کا صرف کُ تقطیع ہونا میرے خیال میں درست تو مانا جاتا ہے لیکن بہتر نہیں رہے گا جو لڑنے سے پہلے خفا... کیا جا سکتا ہے سزا لگ رہا ہے جو اک پل بھی جینا کوئی ہم سے شاید جدا ہو...
  13. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    رات بھر دھمال بھی تو نہیں ڈال سکتے
  14. ع

    دل کو چراغ کی جگہ ہم نے جلا دیا----برائے اصلاح

    دل کو چراغ کی جگہ ہم نے جلا دیا کتنا ہے ان سے پیار یہ ان کو بتا دیا ------------یا کیسا ہے میرا پیار یہ ان کو بتا دیا -------------پہلا مصرع روانی میں بہتر نہیں ہے۔ ایک تو 'کو' طویل کھینچا گیا ہے دوسرا جگہ بھی ج گَ تقطیع ہو رہا ہے مثلِ چراغ دل کو جو ہم نے جلا دیا دیکھیں...
  15. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ڈھول نہ بجانا کہ پڑوسی تنگ نہ ہوں
  16. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    گھر والوں پر بھی سلامتی ہو باہر والوں پر بھی اور اس محفل پر بھی
  17. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    جب دعا کی بات ہو رہی ہے تو السلام علیکم بھی کہہ لینا چاہیے
  18. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ہاں، اب ترتیب درست ہو گئی ہے
  19. ع

    مرے ہاتھ سے تیری چھوٹی کلائی ---برائے اصلاح

    مرے ہاتھ سے تیری چھوٹی کلائی نتیجہ یہ نکلا ،ہوئی ہے جدائی ---------------مطلع مجھے ٹھیک لگ رہا ہے جدائی کو سہنا نہ آسان ہو گا (رہو گے جو تنہا بہت ہو گی مشکل ) ہمیشہ ہی دل سے یہ آواز آئی ----------------یہ بھی ٹھیک لگ رہا ہے پہلے مصرع کی پہلی صورت کے ساتھ ہی کسی...
  20. ع

    غزل برائے اصلاح

    سیاہ کے ساتھ مصرع وزن میں نہیں رہے گا نہیں کر پائے ویراں نفرت و کینہ مرے بن کو کیسا رہے گا؟
Top