80 کی دہائی کے آخر میں صدر راولپنڈی میں دو سوزوکیاں جی پی او چوک کے ساتھ مستقل سڑک کنارے کھڑی رہتی تھیں اور پورا دن گھنٹے گھنٹے کے وقفے سے ایسے مداریوں کے شو چلا کرتے تھے۔ جہاں پہلے منجن بیچنے والا دانتوں کے جملہ امراض پر ایک لیکچر دے رہا ہوتا تھا وہیں کچھ دیر بعد اسی سوزوکی پر کالے بچھو کی بنی...