ڈاکٹر انصاری خاموش بیٹھے سرخ ہوتے رہے مگر بولنے سے پہلے انہوں نے اپنے آپ پر قابو پا لیا ۔ " میں مذہب کی اس زاویے سے تشریح کر رہا تھا جس زاویے سے تم نے اسے دیکھا ، یہ مذہب کی ہمہ گیری ھے کہ ہم اس سے مادی فوائد بھی حاصل کر سکتے ہیں ، ورنہ مذہب تو ہمیں اس دنیا میں لے جاتا ھے جہاں اس کا تصور بھی...