ہم بیمار ہوتے یا نانی، دونوں صورتوں میں نانی ہمارے گھر آجاتیں۔ کبھی وہ ہماری دیکھ بھال کرتیں کبھی ہم ان کی تیمارداری کرتے۔
ایک دن ہم اردو بازار گئے۔ خوب کتابیں دیکھیں. کچھ خرید بھی لیں۔ اس سارے عمل میں کافی وقت لگ گیا۔ بھوک کی زور آزمائی شدت دِکھانے لگی۔ سامنے ہی کچوری والا خوشبوئیں لُٹا رہا...