نانی نے نئی نوکرانی رکھ لی۔ زینت بالکل اسمِ بے مسمیٰ تھی۔ قد کی چھوٹی، جسم کی موٹی، رنگ کی کالی، اُبھرا ہوا ماتھا اور دھنسی ہوئی آنکھیں۔ ملازم کی صورت تو کوئی نہیں دیکھتا لیکن اس کی سیرت بھی کسی کو پسند نہ آئی۔ زبان کی بدتمیز اور لہجے کی کڑوی۔ سب نانی کے سر ہوگئے اس کو نکال دیں۔ نانی نے منع...