ویسے کل عنوان پڑھ کر مجھے ایک مسرت بی بی بہت یاد آئیں تھی، جو عرصہ پانچ سال سے میں گواچی بیٹھا ہوں اور باوجود کوشش کے مل نہیں پا رہیں۔:sad3: میں سمجھا شاید آپ بھی کسی ایسی مسرت بی بی کی تلاش میں ہیں۔ :tongueout:
نہیں۔ آپ کی رسائی میں وہ پیجز ہوں گے جو صرف اسلام کو ہدف تنقید بناتے ہوں گے یا پھر یوں کہہ لیں کہ آپ سوشل میڈیا کے اس حصے تک نہیں پہنچ پائے جو دوسرے مذاہب کو ہدف تنقید بناتے رہتے ہیں۔ لیکن محب علوی کی بات بالکل ٹھیک ہے کہ ۔۔۔
میں خود کچھ معاملات میں افغان طالبان کا حمایتی اور کچھ میں مخالف ہوں اور ایسی ہی سوچ سیکولرز، لبرلز یا ملحدین کے بارے میں بھی ہے۔ لیکن میں یہ ضروری نہیں سمجھتا کہ میں اس حمایت یا مخالفت کا اظہار شدت پسندانہ رویے سے لبریز مراسلات سے کروں یا ان سے بولنے کا حق چھین لینا چاہوں۔
اوریا مقبول جان...
کسی حد تک جھوٹ ہو سکتا ہے 'بالکل' جھوٹ نہیں۔
مسلم سیکولرز کی ایک بڑی تعداد تو ان شعائر اسلامی کے متعلق ایسے نظریات کا اظہار کرتی رہتی ہے البتہ ہندو، مسیحی، یہودی یا بودھ سیکولرز کے بارے میں ایسا کہنا ٹھیک نہیں ہو گا۔
اس کتاب سے متعلقہ تین اور کالم بھی نظر سے گزرے ہیں۔
قائد اعظم کی سیکولر صورت گری
”سیکولرزم:مباحث اور مغالطے“بہت اچھی کتاب ہے، مگر....؟
سیکولر لابی تاریخ اور اورنگ زیب عالمگیر
الحاد یعنی اس خالق کائنات کے وجود کا انکار تاریخ میں ہمیشہ ان متکبر، مطلق العنان اور ظالم بادشاہوں نے کیا ہے جو اپنی طاقت کے نشے میں یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ وہ اس دنیا کے سیاہ و سفید کے مالک ہیں۔ فرعون اور نمرود کی مثالیں جہاں قرآن پاک اور دیگر الہامی کتابوں میں ملتی ہیں، وہیں تاریخ کے صفحات اور...