وعلیکم السلام
نہیں بھئی ہم لفٹ شفٹ پریقین نہیں رکھتے اور نئے لوگوں (اجنبیوں ) سے تو بات تک کرنے سے گریز کرتے ہیں
کہ ذاتی نوعیت کے سوالات اورخوامخواہ مراسم بڑھانے والے سرراہ لوگوں سے حددرجہ خائف رہتا ہوں :)
اسلام آباد میں آج تک نہیں گیا :) گوجرانوالہ جانا ہوگا 9 اکتوبرکو شادی میں شرکت کے لیے بس - آپ اپنا فون نمبر مجھے دیں تو آپ کو
پاکستان آکے فون ضرورکروں گا :)
ہمیں کیا لینا دینا ان کاموں سے :) ہم تو پاکستان جارہے کل ان شاءاللہ :) اور دودن سے مارے خوشی کے نیند تک نہیں آرہی :)
کبھی سامان کا جائزہ کبھی سفری تھیلے میں کچھ ٹھونسا جارہا ہے :)
اشتیاق بھائی سب سے غلط بات جو ہے وہ یہ کہ دودھ والا تک گھردودھ دے کرجاتا ہے تو پلاسٹک کی تھیلی میں -
گھرکے اندرسے دودھ کابرتن لانے کی زحمت بھی نہیں ہوتی اب- کس قدراچھی لگتی ہیں کھجورکے پتوں کی ٹوکریا اور کپڑے کے
تھیلے - کراچی میں امپریس مارکیٹ میں کافی سستے کپڑے کے بنے تھیلے مل جاتے ہیں اور...
رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا ﴿٢٤﴾
(سورة الإسراء)
ترجمہ : اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے (رحمت و شفقت سے) پالا تھا ۔
خیریت ہی خیریت ہے اللہ کے کرم سے - شمشاد بھائی اس بار پورے ایک ماہ رہوں گا :) اوراکتوبر30 کو واپسی ہوگی
ایک عرصے بعد ایک مہینہ ملا ہے ورنہ تو دو ڈھائی ہفتے کی ہی چھٹی ملتی ہے
میں نے نہیں یہ کام تو میرے بھائی اوراس کے دوستوں نے شروع کیا ہے کراچی میں - پچھلی بار کراچی گیا تھا تو یہ لوگ
اس میں کافی ایکٹیوتھے تو اس باران شاءاللہ میں بھی اس میں حصہ لوں گا -
برسبیل تذکرہ شمشاد بھائی میں کل ان شاءاللہ پاکستان جارہا ہوں :)
آپ تمام احباب کا متفق ہونے اور اس میں دلچسپی لینے کا شکریہ - میرا ارادہ کپڑے کے تھیلے ڈئیزائین کرنے کا ہے کہ ان پر
مختلف پیغامات پرنٹ ہوں تو یہ دلکشی اورتوجہ کا باعث بنیں گے - کچھ دوست کراچی میں ماحولیات کے حوالے سے کام کررہے ہیں
تو ان شاءاللہ ہم ان کپڑے کے تھیلوں کی ترویج اورپرنٹنگ کا کام کریں...
السلام علیکم
پلاسٹک کے شاپنگ بیگز ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ بنتے ہیں - پلاسٹک کے لفافوں کا بے تحاشہ اور بلاوجہ استعمال گندگی اور آلودگی کی ایک اہم وجہ ہے- کیا آپ ان کا استعمال ترک یا
کم سے کم کرسکتے ہیں؟