ویسے بھی ساہیوال میں نئی کتاب ملنا تو بہت مشکل ہے، ہمارے شہر میں ایک پروفیسر ہیں اردو کے ریٹائرڈ جناب مظفر وڑائچ صاحب،
ان کے پاس کتب کا بہت بڑا ذخیرہ ہے، نئی بھی اور پرانی بھی، وہاں سے لازمی مل جائے گی۔
میں آپ سے متفق ہوں مگر ہو سکتا ہے کہ ساغر نے عید کا چاند بطور محاوراتن نہ باندھا ہو۔
بطور محاورہ لیا جائے تو غزل کا مفہوم میری سمجھ سے باہر ہے۔
شیخ ابراہیم ذوق والی بات واقعی معلوماتی ہے۔
میں علمِ عروض پہ ایک عدد کتاب لینا چاہتا ہوں، جس سے آف لائن بھی استفادہ کیا جا سکے۔
کون سی کتاب زیادہ بہتر رہے گی۔
الف عین
محمد وارث
مزمل شیخ بسمل
مہدی نقوی حجاز