عربی زبان کے مشہور صاحب طرز ادیب ، جبران خلیل جبران 1883 ء میں پیدا ہوئے، مقام پیدائش بشریٰ ہے۔ جو لبنان کے مضافات میں الارزالخالد کے قریب واقع ہے۔ ابتدائی زندگی شمالی لبنان کی آزاد فضامیں گزری ۔ بارہ برس کی عمر میں ترک وطن کر کے ممالک متحدہ امریکہ چلے گئے۔ چند سال وہاں ٹھہر کر عربی زبان وادب کی...