محبت آخرش ہے کیا؟

نیلم

محفلین
میں شاعر ہوں تو اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں
محبت آخر شے ہے کیا؟

وصی میں ہنس کے کہتا ہوں.!

کسی پیاسے کو اپنے حصے کا پانی پلانا بھی محبت ہے ،عبادت ہے
بھنور میں ڈوبتے کو ساحلوں تک لے کے جانا بھی محبت ہے ،عبادت ہے

کہیں ہم، راز سارے کھول سکتے ہوں مگر پھر بھی
کسی کی بے بسی کو دیکھ کر خاموش رہ جانا محبت ہے ،عبادت ہے

کسی کے واسطے جبراً ہی ہونٹوں پر ہنسی لانا محبت ہے ،عبادت ہے

کہیں بارش میں میں سہمے، بھیگتے بلی کے بچے کو
ذرا سی دیر کو گھر لے کے آنا بھی محبت ہے ،عبادت ہے

کوئی چڑیا جو کمرے میں بھٹکتی آن نکلی ہو تو اس چڑیا کو
پنکھے بند کر کے راستہ باہر کا دِکھلانا محبت ہے ،عبادت ہے

محبت کے ہزاروں رنگ، لاکھوں استعارے ہیں
کسی بھی رنگ میں ہو یہ
مجھے اپنا بناتی ہے
یہ میرے دل کو بھاتی ہے
(وصی شاہ)
 

نیلم

محفلین
ھھھ ھھھ ھھھ ھھھ ھھھ ھھھ ھ یہ اس سے پوچھیں اسے نہیں انا یہاں :grin:
اچھا پوچھتی ہوں اُس سے ،،یہ مراسلہ پڑھادیجیئےگا اُنہیں،،
بشری آپ اُردو محفل میں کیوں نہیں آتی ،،،کہیں عسکری بھائی نے تو منع نہیں کر رکھا:D
پلیز ذرا آئیں تو عسکری بھائی کی خبر لیں :D
 
میں شاعر ہوں تو اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں
محبت آخر شے ہے کیا؟

وصی میں ہنس کے کہتا ہوں.!

کسی پیاسے کو اپنے حصے کا پانی پلانا بھی محبت ہے ،عبادت ہے
بھنور میں ڈوبتے کو ساحلوں تک لے کے جانا بھی محبت ہے ،عبادت ہے

کہیں ہم، راز سارے کھول سکتے ہوں مگر پھر بھی
کسی کی بے بسی کو دیکھ کر خاموش رہ جانا محبت ہے ،عبادت ہے

کسی کے واسطے جبراً ہی ہونٹوں پر ہنسی لانا محبت ہے ،عبادت ہے

کہیں بارش میں میں سہمے، بھیگتے بلی کے بچے کو
ذرا سی دیر کو گھر لے کے آنا بھی محبت ہے ،عبادت ہے

کوئی چڑیا جو کمرے میں بھٹکتی آن نکلی ہو تو اس چڑیا کو
پنکھے بند کر کے راستہ باہر کا دِکھلانا محبت ہے ،عبادت ہے

محبت کے ہزاروں رنگ، لاکھوں استعارے ہیں
کسی بھی رنگ میں ہو یہ
مجھے اپنا بناتی ہے
یہ میرے دل کو بھاتی ہے
(وصی شاہ)
محبت آخرش ہے کیا؟
نیلم یہ شائد کچھ یوں ہے ۔۔۔۔دیکھ لیجئے اسے اچھی طرح :)
 
Top