نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    اے عقلِ کم شناس! ہوئی کارگر نہ چال

    عمدہ غزل ہے۔ چاروں طرف سکوت ہے، سُر ہے نہ کوئی تال عالم پھر آئے وجد میں اب ساز تُو سنبھال لاجواب!
  2. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    یہ میرے اندر کی خبر بھی رکھنے لگے اب :)
  3. محمد وارث

    تفسیر روح المعانی درکار ہے

    عربی میں یہ کتاب آرکائیو پر موجود ہے۔ تیس جلدیں ہیں شاید، اردو میں میرے بھی خیال کے مطابق ترجمہ موجود نہیں ہے۔ :)
  4. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    یہ خبر یہاں شاید پہلے بھی پوسٹ ہو چکی ہے اور اور اس کے بعد مجھ سے زندہ ہونے کا ثبوت بھی مانگا گیا تھا، سو یہ مراسلہ ایک بار پھر "ثبوت" ہی ہے :)
  5. محمد وارث

    ٹائپنگ مکمل جادو کا قلم

    ایسا قلم تو بچوں کے علاوہ بڑوں کو بھی دینا چاہیے!
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از شیخ ابوسعید ابوالخیر یا رب نظرے بر منِ سرگرداں کن لطفے بہ منِ دل شدۂ حیراں کن با من مکن آنچہ من سزائے آنم آنچ از کرم و لطفِ تو زیبد آں کن یا رب، مجھ سرگرداں کے حال پر کرم کی نظر کر۔ مجھ حیران و پریشان عاشقِ صادق کے حال پر لطف فرما۔ میرے ساتھ وہ مت کر کہ جس کا میں سزاوار ہوں، بلکہ...
  7. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    طاعت میں تا رہے نہ مے و انگبیں کی لاگ دوزخ میں ڈال دو کوئی لے کر بہشت کو غالب
  8. محمد وارث

    کوئی آگ واگ جلائیں یا لگائیں، شاید ٹھنڈ ختم ہو جائے :)

    کوئی آگ واگ جلائیں یا لگائیں، شاید ٹھنڈ ختم ہو جائے :)
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہر قطرہ چشمۂ شد و ہر چشمہ آبِ خضر از بادۂ مراد تہی جامِ من ھماں بابا فغانی شیرازی ہر قطرہ (بڑھ کر) چشمہ بن گیا اور ہر چشمہ آبِ حیات ہو گیا، لیکن میرا جام، بادۂ مراد سے ویسے کا ویسا ہی خالی ہے۔
  10. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    بات صحیح پر جوتا غلط ہے۔ یہ 'لوگو' یا 'برانڈ' مردانہ جوتے میں ہونا چاہیے تھا، یہاں تو 'ملکۂ عالم' کا محل ہے :)
  11. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خور، خورشید کا مخفف ہے اور عام استعمال ہو سکتا ہے۔ لغت میں ان معنوں یعنی آفتاب کے طور پر بھی موجود ہے!
  12. محمد وارث

    پانچ لفظوں کی کہانی

    مسلماں کو صرف وعدۂ حور
  13. محمد وارث

    کیا چیز؟

    کیا چیز؟
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چند از دگراں وصفِ جمالِ تو شُنیدن خوش آنکہ میسر شودش روئے تو دیدن مولانا عبدالرحمٰن جامی کب تک اور کتنا بھی دوسروں سے تیرے جمال کے وصف سننا، مرحبا وہ کہ جسے تیرے چہرے کا دیکھنا میسر آ گیا۔
  15. محمد وارث

    پانچ لفظوں کی کہانی

    ہم کو معلوم ہے جنت۔۔۔۔۔
  16. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    آج کل لگتا ہے محفل نے بھی 'سپرائٹ' پی رکھی ہے مطلب 'ٹھنڈ پروگرام' :)
  17. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ ملی نغمے

    ہم تا بہ ابد سعی و تغیر کے ولی ہیں ہم مصطفوی، مصطفوی، مصطفوی ہیں عالی جی
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چشمِ ہر کس کہ شد از سرمۂ عرفاں روشن آتشِ طور ز ہر سنگ تواند دیدن غنی کاشمیری جس کسی کی بھِی آنکھ سرمۂ عرفان سے روشن ہو گئی، پھر وہ آتشِ طُور کو ہر ایک پتھر میں دیکھ سکتا ہے۔
Top