ناراض ہوکر میکے بیٹھی بیگم کے نام
اری نیک بخت جب دارِ فانی سے جانا ہر نفس کو ٹھہرا، تم میکہ چلی گئیں تو کون سا غضب ہوگیا۔ اصل غضب تو یہ ہوا کہ کوئی چیز اپنی جگہ پہ چھوڑ کے نہ گئیں۔ احساس اس قضیہ کا تب ہوا جب مدتوں بعد طبیعت نے جوش مارا اور برسوں کی سُستی کو چستی نے ڈھیر کیا۔ یعنی میں نے دل میں...