مجھ سے ایک پہیلی پوچھی گئی تھی۔ میں نے تقریباً سب کو ایس ایم ایس کر کے پوچھا۔ دنیا کے کسی کونے سے مجھے جواب کسی نے صحیح نہ دیا۔ اور پھر مجھے سزا کے طور پر پیزا کھلوانا پڑا۔ مجھے پتہ ہوتا تو قیصرانی سے ہی پوچھ لیتی۔ :(
ہمارے ہاں بھی آج موسم بہت اچھا ہے۔ بہت لمبے عرصے بعد آج سورج میاں نکلے، لیکن آنکھ مچولی ہی کھیلتے رہے۔ موسم اچھا ہو تو اکثر موڈ بھی اچھا ہو جاتا ہے۔ اس لیے میرا موڈ بھی اچھا ہے۔
شگفتہ، ابھی تو میں اپنے سوالوں کے جوابات تلاش کرنے کے چکر میں ہوں۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی سوال کا جواب دینے کے قابل ہوں۔ لیکن میں یہ ضرور جاننا چاہوں گی کہ آپ کا سوال کیا ہے۔ :)
جشن تو بے چارہ۔۔۔دو مہینے سے ہم نے جشن جشن لگائی ہوئی ہے۔ آخر میں یہ حال ہونا تھا۔ :cry:
شگفتہ آخری صفحات پوسٹ کرتی ہیں تو ۔۔۔ میں تو صرف خالی مبارک باد دے دوں گی۔ اتنا ہی جشن کافی ہے۔ ویسے ہر بار جشن کے نام پر مجھے پچھلا جشن یاد آ جاتا ہے۔ :cry: :P