مندر کے احاطے میں پجاریوں کے لیے ایک کمرہ۔
کمرے کا فرش تاتامی سے تیار کردہ ہے۔ تاتامی چاول کی فصل کے بھوسے سے تیار ہونے والی ایک چٹائی ہے۔ ہمارے ہاں گرمی کے موسم میں بعض مسجدوں کے صحن میں صفیں بچھائی جاتی ہیں۔ تاتامی کو ان صفوں کے مماثل قرار دیا جاسکتاہے۔ فرق یہ ہے تاتامی زیادہ سلیقے، مہارت اور...