جنابِ وقار ایک نہایت حسین، خوبرو، قدآور اور لڑائی بھڑائی کے فن میں یکتا قسم کے نوجوان ہیں۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ تند خو، بھڑکیلے، پنگے باز اور کمال کا سازشی ذہن رکھنے والے بھی ہیں۔ ہمارے گاؤں کے لوگوں نے انھیں بطور محافظ رکھا ہوا ہے تاکہ دوسرے یا تیسرے دشمن گاؤں والے ان کی فصلیں اجاڑ،درخت اکھاڑ...