اس سے پرانی ونڈوز بھی موجود تھیں، لیکن ونڈوز سے اپنی اولین جانکاری ونڈوز 95 کے دور میں ہوئی تھی۔ اگر مجھے درست یاد پڑتا ہے تو پہلے DOS میں جاتے تھے اور ونڈوز کی کوئی کمانڈ وغیرہ لکھنے سے ونڈوز لوڈ ہوتی تھی۔
ویسے تو ڈیسک ٹاپ پی سی ابھی بھی مختلف مواقع پہ استعمال کرنا پڑ ہی جاتا ہے، لیکن اپنا ڈیسک ٹاپ پی سی (جو گھر میں جوں کا توں پڑا ہے) اس کو آخری بار شاید 2004 یا 2005 میں آن کیا تھا۔
یو ایس بی ڈرائیوز بظاہر ابھی کی بات لگتی ہے، لیکن پہلی یو ایس بی ڈرائیو ڈیڑھ عشرہ قبل خریدی تھی۔ 64 ایم بی والی یو ایس بی اتنے میں ملی تھی، جتنے میں آج 64 جی بی والی مل جاتی ہے۔