بالکل ایسا ہی ہو گا۔ ایک سیشن ایک ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔ مزید براں مختلف سیشن کے دوران کچھ دنوں کا وقفہ بھی ہو گا۔ اس طرح یہ کورس چند مہینوں پر محیط ہو گا۔
آپ کی تجویز بر محل ہے۔ البتہ اس میں سب سے بڑی رکاوٹ میری افتادِ طبع ہے۔دوسری طرف مخاطبین نہ ہوں تو میرے لیے بولنا محال ہو جاتا ہے۔ کافی کوشش کے باوجود اس پر قابو نہیں پا سکا۔ فی الحال لائیو سیشن میرے لیے بہت موزوں ہے۔