نانا نانی کو اچانک لگا چھوٹے ماموں اکیلے رہ گئے ہیں۔ فیصلہ ہوا ان کی شادی کردی جائے۔سارا خاندان اکٹھا ہوگیا۔ زور و شور سے لڑکیاں دیکھی جانے لگیں۔کوئی دن ایسا نہ گزرتا کہ اماں، نانی، نعمت خالہ اور بڑی ممانی سویرے کہیں جا نہ رہی ہوں اور سر شام کہیں سے آ نہ رہی ہوں۔
اُس دن نعمت خالہ نے ممانی کو...