فہد اشرف ہمارے والد صاحب اپنے استاد یوسف علی عزیز جے پوری کا ایک شعر سناتے تھے ،
محبت ماورائے عقل اک ایسی حقیقت ہے
جسے میں خود سمجھ لیتا ہوں سمجھائی نہیں جاتی
اور یہ ایسا ہمہ گیر قسم کا تصور اور تخیل ہے جس میں واردات قلبی کی نزاکت کی بابت اکثر سالکین نے عجز نطق کے سہارے سے جرات آموزی کی...