رسم تو نہیں ہے، حسنِ اتفاق کہہ لیں۔
ہمیں خوشی ہوئی کہ ایسا خوشگوار سانحہ دوسروں کے ساتھ بھی ہوا۔
ایک بات یاد رکھنے کی ہے کہ بیگم تو پاتال تک بھی آ جاتی ہے۔
وعلیکم السلام!
معذرت چاہتا ہوں اگر یہ پری ورک اتنا مشکل ہے۔ اس سے پہلے یہ شکایت سننے کو نہیں ملی۔
انشاءاللہ! کل پوسٹ کروں گا کہ کیا کرنا ہے۔ باقی لوگوں کا انتظار کرتے ہیں۔
میرے خیال میں شعر کو بحثیت شعر ہی دیکھنا چاہیے۔ مبالغے کے اسلوب سے مذہب برآمد نہیں کرنا چاہیے۔
اقبال کا شعر دیکھیں۔
آتی ہے ندّی فرازِ کوہ سے گاتی ہوئی
کوثر و تسنیم کی موجوں کو شرماتی ہوئی
اقبال نے تو کوثر کے ساتھ تسنیم کو بھی نہیں بخشا۔