گھر داماد شوہر اور بیوی کی شدید لڑائی میں بیوی نے غصے سے کہا: اپنا سامان اٹھائے اور نکلو اس گھر سے۔
شوہر نے بھی کپڑے اٹھائے اور جب دروازے تک پہنچا، تو بیوی نے غصے سے کہا: خدا کرے تم ایڑیاں رگڑ رگڑ کو مرو!
شوہر واپس پلٹا اور کہا: پھر یہیں رہنے دو۔
جاپانی زبان کے ساتھ کھیلا جائے تو
فُو شی زین کاوا مارُو
فُو: غیر
شی زین: قدرتی
کاوا: چمڑا
مارُو: بال
ویسے جاپانی میں بھی فٹ بال ہی کہا جاتا ہے (جاپانی زبان کی وجہ سے تلفظ بگڑ کر "فُوتَو بَو رُو" ہو جاتا ہے)
بیوی (شوہر سے)َ: آج آپ سچ سچ بتائیں آپ کو میری کیا بات سب سے اچھی لگتی ہے۔ میری خوبصورتی، میری پیاری آواز، میری نزاکت، میری آنکھیں، میرے ریشمی بال؟ کیا اچھا لگتا ہے؟
شوہر: تمہاری سب سے اچھی بات یہ ہے کہ تم مذاق بہت زبردست کرتی ہو۔
استاد: اگر تمہارے پاس دس روپے ہوں اور تمہارے ابو تمہیں دس روپے اور دیں تو اب تمہارے پاس کتنے روپے ہوئے؟
شاگرد: دس روپے سر!
استاد: تمہیں حساب کا با لکل پتا نہیں؟
شاگرد: آپ کو میرے ابو کا بالکل پتا نہیں۔