اگر آپ کو ناگوار نہ گزرے تو یہی کہوں گا کہ یہاں لوگ سیکھنے اور سکھانے کے لیے آتے ہیں۔ اس فورم پر میرے مشاہدات کے مطابق ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنا ایک روایت ہے اور بہت اچھی روایت ہے۔ اصلاحِ سخن کے زمرے میں پوسٹ کرنے والے طالب علم یہاں کے اساتذہ سے رہنمائی لینے آتے ہیں۔ کوئی یہ توقع نہیں کر...