نتائج تلاش

  1. محمود احمد غزنوی

    تری نگاہ کے مارے تلاش کرتا ہوں۔۔۔۔سیّد امانت علی شاہ نظامی

    تری نگاہ کے مارے تلاش کرتا ہوں دلِ حزیں کے سہارے تلاش کرتا ہوں خبر نہیں مجھے ہے گناہ یا کہ ثواب تری نظر کے اشارے تلاش کرتا ہوں میں آئینہ ہوں ترا تیرے روبرو ہوکر وہ بے نقاب نظارے تلاش کرتا ہوں وہ ایک بار جو تو نے مجھے پکارا تھا کبھی جو پھر تُو پکارے تلاش کرتا ہوں ہزاروں قافلے منزل...
  2. محمود احمد غزنوی

    تیری الفت اگر نہیں ہوگی

    تیری الفت نہیں اگر ہوگی زندگی کسطرح بسر ہوگی اِس توقّع پہ سانس لیتا ہوں تیری خوشبو اِدھر اُدھر ہوگی اپنی چوکھٹ کو چوم لینے دے زندگی اب یہیں بسر ہوگی ترے در سے نہ اٹھوں گا مفلس دولتِ درد اِس قدر ہوگی مدّتیں حبس میں گذاری ہیں ایک دن تو شرحِ صدر ہوگی دل کی بے نور فضاوءں میں مرے تیرے جلوے...
  3. محمود احمد غزنوی

    لفظ مہاجر کے استعمال پر اعتراض

    لڑتے لڑتے ہوگئی گم۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایک کی چونچ اور ایک کی دم
  4. محمود احمد غزنوی

    رات بھی کچھ گہری گہری ہے درد بھی گہرا گہرا ہے

    اس پر مجھے اکبر کا یہ شعر یاد آگیا:) میں نے چاہا تھا کہ کٹ جائیں جو ناقص شعر ہوں یہ نتیجہ تھا کہ کُل دیوان رخصت ہو گیا:):):)
  5. محمود احمد غزنوی

    لفظ مہاجر کے استعمال پر اعتراض

    سو فیصد درست۔ ۔ ۔
  6. محمود احمد غزنوی

    تعارف میرا تعارف

    وہ آئے فورم پہ ہمارے خدا کی قدرت ہے:) کبھی ہم انکو کبھی اس فورم کو دیکھتے ہیں خوش آمدید جناب۔ ۔
  7. محمود احمد غزنوی

    ن م راشد نظم - میں اْسے واقفِ الفت نہ کروں- ن م راشد

    سوچتا ہوں کہ جلا دے گی محبّت اسکو وہ محبّت کی بھلا تاب کہاں لائے گی۔ ۔ ۔ بہت خوب راشد صاحب۔ ۔ جلانے والوں نے آپ ہی کو جلاکر رکھ دیا آخر۔ ۔ ۔:( حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
  8. محمود احمد غزنوی

    رات بھی کچھ گہری گہری ہے درد بھی گہرا گہرا ہے

    ایک غزل۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رات بھی کچھ گہری گہری ہے درد بھی گہرا گہرا ہے سُلگی سُلگی اوس پڑی ہے اور آنکھوں میں کہرا ہے پھول تو سب تھک ہار کے شائد گردن ڈال کے سو بیٹھے کیا جانیں کیوں ہوا ہے بے کل، پتّہ پتّہ لرزا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ٹیڑھی میڑھی لمبی سڑکیں پھر سے تیری راہ تکیں بند گلی میں حبس ہے...
  9. محمود احمد غزنوی

    دین اور ابحاث

    اس سارے اختلاف کا فیصلہ تو دانائے راز نے یوں کر دیا تھا۔ ۔ ۔ ۔ اگر ہو عشق تو ہے کفر بھی مسلمانی نہ ہو تو مردِ مسلماں بھی کافر و زندیق
  10. محمود احمد غزنوی

    موضوع احادیث کو پہچاننے کے اصول

    یہی تو رونا ہے جناب۔ ۔ ۔ اگر ایک گروہ اس شخصیت کو 'ملعون' سے کم کہنے پر راضی نہیں تو وہیں دوسرا گروہ اسی شخصیت کو 'امیرالمومنین' اور 'رضی اللہ عنہ' کہے بغیر بات نہیں کرسکتا۔ ۔ ۔غلو تو پھر دونوں جانب ہوا نا۔ ۔ ۔ اعتدال کی راہ تو یہ ہے کہ اسے 'امیرالمومنین' کہہ کر خلافتِ راشدہ کی توہین نہ کی جائے...
  11. محمود احمد غزنوی

    قابل اجمیری تضادِ جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کیا کروگے۔۔۔۔۔قابل اجمیری

    تضادِ جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کیا کروگے؟ میں رو رہا ہوں تو ہنس رہے ہو، میں مسکرایا تو کیا کروگے؟ مجھے تو اس درجہ وقتِ رخصت سکوں کی تلقین کر رہے ہو مگر کچھ اپنے لیے بھی سوچا میں یاد آیا تو کیا کرو گے؟ کچھ اپنے دل پہ بھی زخم کھاؤ، مرے لہو کی بہار کب تک مجھے سہارا بنانے والو میں لڑکھڑایا تو...
  12. محمود احمد غزنوی

    افسوس یہی ہے

    افسوس یہی ہے یہ غم نہیں کہ تری ہمرہی نصیب نہیں۔ ۔ ۔ ۔ تو میرے پاس، مگر میں ترے قریب نہیں۔ ۔ ۔ ۔ دیارِ دل کے اجڑنے کا غم نہیں کہ یہ بات بعیدِ فہم نہیں، اس قدر عجیب نہیں۔ ۔ ۔ اس قدر قحطِ غمِ اُلفت ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کیا عجب دامنِ دل بھی جو تار تار ہوا۔ ۔ ۔ ہیاں تو چاند کا چہرہ بھی داغدار ہوا۔ ۔...
  13. محمود احمد غزنوی

    دل کو سکون روح کو بالیدگی ملی

    مجحے جو ابھی تک سمجھ آیا ہے اس کے لحاظ سے کچھ ہوں ہے : دل کو س۔۔۔۔۔۔۔ کو ن رو ح۔۔۔۔۔۔ ک با لی د ۔۔۔۔۔۔۔ گی م لی 2 2 1 ۔۔۔۔۔۔۔ 2 1 2 1 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 2 2 1 ۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 1 2 مفعول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فاعلات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔...
  14. محمود احمد غزنوی

    طالبان کی سند شہادت

    یورپ کی ڈارک ایج میں پادری بھی اسی طرح جنّت اور دوزخ کے ٹکٹ فروخت کرتے پھرتے تھے۔
  15. محمود احمد غزنوی

    دل کو سکون روح کو بالیدگی ملی

    آپ اگر اسی شعر کی تقطیع تفصیلی طور پر کردیتے جس سے واضح ہوتا کہ 'مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن/فاعلات' کس طرح مستنبط ہوتا ہے تو شائد اپنی بھی گاڑی سٹارٹ ہو جاتی:)
  16. محمود احمد غزنوی

    موضوع احادیث کو پہچاننے کے اصول

    مختصراّ یہ مطلب ہوا کہ جو باتیں وہابی حضرات کو ہضم نہیں ہوسکتیں وہ 'موضوعات' ہیں۔ ۔ ۔
  17. محمود احمد غزنوی

    دل کو سکون روح کو بالیدگی ملی

    میں کتاب 'فاعلات' کا مطالعہ کر رہا ہوں، ابھی اتنی لیاقت پیدا نہیں ہوئی کہ تقطیع کر کے بحر کو نامزد کرسکوں۔ ۔ ۔اگر آپ اس نعت کے وزن ، بحر اور تقطیع کے بارے میں خود ہی کچھ ارشاد فرمائیں مشکور ہونگا اور میرے لئیے 'فاعلات' کے اسباق مزید واضح ہو جائیں گے۔:)
Top