سفر تو نام ہی سیکھنے کا ہے۔ چند اہم مشاہدات درج ذیل ہیں۔
۔۔چینی بھائی اپنے شہروں اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں پاگل پن کی حد تک مصروف ہیں۔ بہت سے معاملات (جیسے ہائی سپیڈ ٹرین وغیرہ) میں وہ دنیا سے میلوں آگے نکل چکے ہیں ۔
۔۔ جن کا حال بہتر ہوتا ہے، ماضی بھی انہی کا ہی بہتر ہوتا ہے۔ (اس پہ یقین...