نتائج تلاش

  1. چوہدری لیاقت علی

    اسلم کولسری کی ایک نظم

    دل دریا صلح کے زمانے میں مجھ کو ایسا لگتا ہے وہ اگر بچھڑ جائے صرف اتنا دکھ ہو گا جتنا آنکھ کھلنے پر خواب ٹوٹ جانے کا پر عجب تماشا ہے وہ اگر کبھی مجھ سے یونہی روٹھ جاتی ہے کائنات کی ہر شے ٹوٹ پھوٹ جاتی ہے۔
  2. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی سعود عثمانی کی مسلسل غزل

    میرے مہربان محترم سعود عثمانی صاحب کی مسلسل غزل ہر ایک سے معرکہ پڑا تھا کس عشق سے واسطہ پڑا تھا وہ عشق' وہ شہرِ نارسائی تھا سامنے اور چُھپا پڑا تھا ہر راہ گذر میں خاک اڑائی جا جا کر لَوٹنا پڑا تھا جنگل ، صحرا ، پہاڑ ، دریا اُس شہر کو ڈھونڈنا پڑا تھا اک سبز ندی کے پار ، آخِر وہ سرخ...
  3. چوہدری لیاقت علی

    ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے - ابن صفی

    ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے ۔ ابن صفی بر صغیر پاک و ہند نے نابغہ روزگار ہستیاں پید ا کی ہیں۔ تاہم ہماری سرشت میں ایک عجیب طرح کا احساس کمتری ہے جس کی بدولت ہم ان ہستیوں پر فخر کرنے کی بجائے ایک عجیب سی شرمندگی کا شکار رہتے ہیں۔ ہم اپنی زمین سے محبت کی بجائے ہمیشہ بیرونی ممالک کی طرف...
  4. چوہدری لیاقت علی

    راہیں از منشا یاد (ایک جائزہ)

    راہیں ۔ منشا یاد ایک جائزہ ناول اطالوی زبان کے لفظ Noveela سے ماخوذ ہے۔ لغت کی رو سے ناول کے معنی کسی نئی اور انوکھی بات کے ہیں۔ اصطاحا ناول کی تعریف یوں کی جا سکتی ہے ایک طویل نثری قصہ(بیانیہ) جو فرضی یا حقیقی کرداروں اور واقعات پرمشتمل اور عام طور کسی ترتیب سے بیان کیا جاتا ہے ۔ عالمی ادب...
  5. چوہدری لیاقت علی

    جمال اور احسان کا مرکب - جمال احسانی

    جمال اور احسا ن کا مرکب : جمال احسانی آتا ہے بہت یاد جمال احسانی تھا خوب بھلا شخص دوبارہ نہ ملا اپنے نام کی طرح منفرد لب و لہجہ کے شاعر جمال احسانی ان شاعروں میں سے ہیں جو شاید میڈیا پر تو اتنے مشہور نہیں ہوئے مگر اپنی عمدہ شاعری کی بدولت ہمیشہ قارئین کے ذہنوں پر راج کریں گے۔ان کا شعری سفر تین...
  6. چوہدری لیاقت علی

    آباد نگر کا اجڑا شاعر - اسلم کولسری

    آباد نگر کا اجڑا شاعر ۔ اسلم کولسری آباد نگر میں رہتا تھا اور اجڑی غزلیں کہتا تھا کچھ نام بھی شاید تھا اس کا یاد آیا اسلم کولسری میرے خیال میں شاعری اپنے جذبات و محسوسات کو سلیس اور سادہ زبان میں مختلف تشبیہات اور استعاروں سے بیان کرنے کا نام ہے۔ اساتذہ اور دیگر شعراء بھلے اس تعریف کو نہ تسلیم...
  7. چوہدری لیاقت علی

    آباد نگر کا اجڑا شاعر - اسلم کولسری

    آرزوئے دوام کرتا ہوں زندگی وقف عام کرتا ہوں آپ سے ا ختلاف ہے، لیکن آپ کا احترا م کرتا ہوں مجھ کو تقریب سے تعلق کیا میں فقط اہتمام کرتا ہوں درس و تدریس ،عشق، مزدوری جو بھی مل جائے کام کرتا ہوں جستجو ہی مرا اثاثہ ہے جا ۔ اسے تیرے نام کرتا ہوں ہاں مگر، برگ زرد کی صورت صبح کو میں بھی شام کرتا...
  8. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی سعود عثمانی کی نئی غزل

    عجب قفس تھا ، عجب خوش نوا پرندہ تھا نہیں وہ دل نہیں ، اک دوسرا پرندہ تھا کلام کرتا ہوا ، پنکھ پھڑ پھڑاتا ہوا چراغ ِبام تھا یا شام کا پرندہ تھا ہر ایک جانتا تھا گرم پانیوں کا سراغ سو جو بھی ڈار میں تھا رہنما پرندہ تھا روپہلی جھیل کے پہلو میں تھی سیہ بندوق اور ان کی سمت اترتا ہوا پرندہ تھا...
  9. چوہدری لیاقت علی

    تعارف من آنم کہ من دانم

    نام نامی محمد فیصل، حال مقیم کراچی، اردو ، انگریزی ادب کا دلدادہ، شاعری کمزوری اور اچھی نثر جہاں سے ملے،جیسے ملے، جس قدر ملے۔ اگر کسی ایک شعر میں خود کو سمیٹوں تو وہ یہ ہے شکیب اپنے تعارف کو بس اک یہی بات کافی ہے...
Top