ٹھیک ہے، اتنا ہی بھائی کا خیال ہے تو کل آ جانا الف ب کی لڑیوں میں، کچھ دو تین سو مراسلے کرنا ہیں مجھے، ہاتھ بٹا دینا
مجھے یقین ہے کہ ضرور آئیں گی!!! اور دیکھنا مریم افتخار کہ جب تک میرے مراسلے پورے نہیں ہو جاتے یہ اپنی جگہ سے ہلیں گی بھی نہیں! کل دکھا دینا ہے لوگوں کو کہ گُلِ یاسمیں آخر کیا شے ہیں!!
بس کرو بہن بس!!!!! کہاں لے کر جاؤں گا میں اتنے احسانوں کا بوجھ!!!
آخر تم بھی تو تھک جاتی ہو گی!! بس ۔۔۔۔ دیکھ لوں گا میں یوٹیوب پر ۔۔ تم آرام کرو بہن!!! کہاں تک مجھ بھولے بھالے کو سمجھاتی پھرو گی!
ٹھیک، چلیں کوشش کرتا ہوں۔ بلکہ یہ کہا جائے کہ کرتا ہوں۔ کیونکہ چیلنج ہے بھئی!!
نہیں، سادہ ہی ہے۔ جیسے سادہ لباس، سادہ پان، اسی طرح والی سادہ مکھی ہے۔ کمرے میں گھس آئی ہے اور تنگ کر رہی ہے
کل سہی ان شاء اللہ، اب آرام کرتا ہوں
ٹھیک، میں تیار ہوں
اگرچہ کنگھی اب تک نہیں ملی!
بس یہ ہے کہ کچھ وقت زیادہ مل جائے تو مہربانی ہو گی، آج بھی شاید چار یا پانچ سال بعد اتنا وقت محفل پر گزار سکا ہوں، امید تو ہے کہ اگلے ایک دو دن مہلت ملتی رہے گی ان شاء اللہ!
"ایداں" یعنی اس طرح ساہیوال کے علاقوں میں کہا جاتا ہے، اور "انج" بمعنی 'اس طرح' لاہور اور اس کے قریبی شہروں میں کہا جاتا ہے۔ اب یہ کوئی سبق تو ہے نہیں جو میں استاد دے رہا ہوں، سب جانتے ہی ہوں گے کہ محض لڑی کو آگے بڑھانا مراد ہے
شاید کسی کو یاد ہو کہ اس بات پر جھگڑا بہت ہوتا ہے کہ روٹی کھولی کس نے ہے
مریم افتخار کو علم ہو گا کہ وہ پنجاب سے ہیں، اے خان شاید اس بات سے واقف نہ ہوں پنجاب میں نہ ہونے کی وجہ سے