تحریک انصاف کی کتھا کلی از وسعت اللہ خان
مجھے وہ نقاد ہرگز پسند نہیں آتے جنہیں بس بہانہ چاہیے کسی ایک جماعت کے پیچھے لٹھ لے کے دوڑنے کا۔ بھلے وہ کپتان کی تحریکِ انصاف ہی کیوں نہ ہو۔
ناقد کہتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں کو اہم فیصلے غیر سنجیدگی سے نہیں نہایت سوچ سمجھ کر باہم صلاح مشورے سے کرنے چاہیں...