جون اور جولائی کی درمیانی شب پیدا ہونے والی محفل کو ملک عدم بھیجنے کا فیصلہ اپریل میں لیا گیا۔ ممکن ہے یہ فیصلہ کسی اور مہینے کی پیداوار ہو مگرہم تو شواہد سے ہی کہانی سنا پاویں گے۔ شواہد یہ کہتے ہیں کہ مجھ سمیت کئی محفلین نے اپریل گزرنے کا بے صبری سے انتظار کیا۔ یہ معصوم اسی امید میں جیتے رہے کہ...